خلیج فارس ہمیشہ کیلئے فارسی اور دوستی و امن کا سمندر رہے گا: موسوی

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے کہا ہے کہ خلیج فارس ہمیشہ کیلئے فارسی اور دوستی و امن کا سمندر رہے گا۔

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے خلیج فارس کے قومی دن کی مناسبت سے کہا ہے کہ خلیج فارس ہمیشہ کیلئے فارسی اور دوستی و امن کا سمندر رہے گا۔

ان خیالات کا اظہار "سید عباس موسوی" نے آج بروز بدھ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

 موسوی نے کہا کہ خلیج فارس نعمتوں کا ایک منبع ہے جس نے رنگ، نسل اور زبان سے قطع نظر اپنی پڑوسیوں کو صدیوں سے فراخدلی کی میزبانی کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بابرکت خلیج، پرانی تہدیب اور ثقافت کا مرکز ہے اور ہمیشہ کیلئے فارسی اور امن و دوستی کا سمندر باقی رہے گا۔

ایرانی ترجمان نے خلیج فارس کے قومی دن کے موقع پر سب کو مبارکبادی دی۔

واضح رہے کہ ایران میں 10 اردیبہشت مطابق 29 اپریل کو خلیج فارس کے قومی دن کا نام رکھا گیا ہے؛ یہ دن خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے پرتگالیوں کی واپسی کی سالگرہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha