29 اپریل، 2020 2:47 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83769676
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار73791 افراد صحت یاب

تہران، ارنا - ایرانی وزارت صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 93657 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں 73791 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔


ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے بدھ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

جہانپور نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے متاثرہ 1399 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور پر ملک کے اندر 93657 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ روز سے ملک میں کوویڈ- 19 سے ہلاکتوں کی تعداد میں 80 اضافہ  کیا گیا جو اب تک مجموعی طور کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 5957پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ2965افراد کی نازک صورتحال ہے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک ملک کے اندر 453386 کرونا وائرس ٹسٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں سے چاہتے ہیں کہ عوامی اور انفرادی صحت پر عمل کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے سے طبی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha