پاکستان کیساتھ سرحد کے ذریعے سامان کے تبادلے اور تجارت کے خواہاں ہیں: ایرانی صدر

تہران، ارنا  ایرانی صدر نے صحت سے متعلق ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کرنے کے ساتھ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحدی بازاروں کے کھولنے کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی توسیع کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کیساتھ سرحد کے ذریعے سامان کے تبادلے اور باہمی تجارت کے خواہاں ہیں۔

یہ بات حسن روحانی آج بروز بدھ پاکستانی وزیر اعظم ' عمران خان' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی ترقی اور گہرے بنانے کے ساتھ ہی کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے اور اس پر قابو پانے کے لیے دونوں ممالک کے تجربات، علم اور ٹکنالوجی کو شیئر کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

 فریقین نے صحت سے متعلق نکات پر مکمل طور پر عمل کرتے ہوئے سرحدوں اور بارڈر مارکیٹوں کو دوبارہ بحال کرنے اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مسلمانوں کے خلاف کسی بھی طرح کے امتیازی سلوک اور دباؤ کی مذمت کر کے اس سلسلے میں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

روحانی نے پاکستانی قوم اور حکومت کو رمضان المبارک مہینے کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے مشترکہ معاہدوں پر عمل درآمد کیا جائے گا اور دونوں ممالک کے حق میں اس کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

صدر روحانی نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی مخالفت کیلیے پاکستان کے موقف کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک اپنے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو پہلے سے کہیں سے زیادہ مزید فروغ دیں گے۔

انہوں نے نے صحت سے متعلق ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کرنے کے ساتھ ایران اور پاکستان کے درمیان مشترکہ سرحدی بازاروں کے کھولنے کو دونوں ممالک کے درمیان تجارت کی توسیع کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان کیساتھ سرحد کے ذریعے سامان کے تبادلے اور باہمی تجارت کے خواہاں ہیں۔

٭٭ ایران مخالف امریکی غیر قانونی پابندیوں کے سامنے ایران کی حمایت کو اپنا فرض سمجھتا ہوں: عمران خان

عمران خان نے ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات سمیت کثیر الجہتی تعلقات کو مزید گہرے بنانے پر زور دیتے ہوئے صحت سے متعلق ہدایات پر عمل کرنے کے ساتھ دونوں ممالک کی سرحدوں کی سرگرمیوں اور سرحدی مارکیٹوں کی سرگرمیوں کو دوبارہ بحال کرنے کا خیر مقدم کیا۔

پاکستانی وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کی بحالی سے پاکستان کی معیشت جو کورونا وائرس کی وجہ سے بہت مسائل سے دوچار ہے، کو بہت مدد ملے گی۔

انہوں نے کرونا کے اس سخت حالات میں امریکہ کی عائد پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ اس حوالے سے ایران کی حمایت میرا فرض ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha