29 اپریل، 2020 1:55 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83769535
0 Persons
کرونا کی تشخیص کی مصنوعات افغانستان کا تحفہ دیا گیا

تہران، ارنا – ایرانی وزارت دفاع اور مسلح افواج کی جانب سے کرونا کی تشخیص کے لیے تحفہ دی جانے والی مصنوعات افغانستان کے حوالے کر دی گئیں۔

ایرانی وزارت دفاع کے سربراہ برائے بین الاقوامی امور  جنرل 'احدی' اور ایران میں تعینات افغانستان کے سفیر عبدالغفور لیوال کے درمیان آج بروز بدھ ایک ملاقات ہوئی جس میں ایرانی وزارت دفاع اور مسلح افواج کی جانب سے کرونا کی تشخیص کیلیے تحفہ دی جانے والی مصنوعات افغان عہدیدار کے سپرد کردی گئیں۔

احدی نے کہا کہ ایران، کورونا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہونے کے ساتھ ہی اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے تجربات کو جمہوریہ افغانستان سے شیئر کرنے پر بھی تیار ہے۔

اس موقع میں افغانستان کے سفیر نے مختلف شعبوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قابلیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ دنیا کے بیشتر ممالک اس وائرس اور اس مرض کو سنبھالنے میں ناکام رہے ہیں لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف اپنے ملک میں اس وائرس کا انتظام کرنے میں کامیاب رہا ہے بلکہ افغانستان جیسے دوسرے ممالک کی مدد کر رہا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha