170 سے زائد ڈاکٹرز اور سرجنز کا امریکی غیر انسانی پابندیوں پر احتجاج

تہران، ارنا- دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 170 سے زائد ڈاکٹرز اور سرجنز نے سربراہ اقوام متحدہ کے نام میں ایک خط میں امریکی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں پر احتجاج کیا۔

دوبی میں تعینات ایرانی قونصلر نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف کونے سے تعلق رکھنے والے 170 ڈاکٹرز اور سرجنز نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام میں ایک خط میں امریکی غیر انسانی اور ظالمانہ پابندیوں پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پابندیوں نے کرونا وائرس وبا کے دوران، نہتے عوام اور طبی ٹیموں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران، سری لنکا، فلپائن، افغانستان، پاکستان، بنگلہ دیش، شام اور عراق سے تعلق رکھنے والے ان ڈاکٹرز اور سرجنوں نے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ اور اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قانونی طریقوں سے امریکہ کو ان غیر انسانی پابندیوں کی منسوخی پر مجبور کریں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران گزشتہ دومہنیوں سے پہلے کرونا وائرس سے متاثرہوگیا ہے اور اس مشکل صورتحال میں امریکی پابندیوں نے ایران کو بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha