28 اپریل، 2020 8:46 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83768680
0 Persons
ایران اور آرمینیا کا تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت اور آرمینیا کے وزیر اعظم نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو دوستانہ قرار دیتے ہوئے باہمی علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج بروز منگل کو "نیکول پاشینیان" کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کرونا وائرس کی روک تھام پر تمام ممالک کے درمیان تعاون اور تجربات کے تبادلہ پر زور دیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے مشکل حالات میں ایک دوسرے کیساتھ کھڑے رہنے اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے صحت کی ہدایات پر سنجیدگی سے عمل کرتے ہوئے تجارتی تعلقات کے حجم کو آہستہ آہستہ بحال کرنے کیلئے سرحدوں پر دونوں ممالک کے عہدیداروں کی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

صدر روحانی نے حفظان صحت سے متعلق مصنوعات، جراثیم کش مصنوعات، وینٹی لیٹر، سی ٹی اسکین اور ماسک کی فراہمی کیلئے ایرانی کامیابیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے دوسرے ملکوں بالخصوص آرمینیا کی ضروریات کو فراہم کرنے پر تیار ہے۔

در این اثنا آرمینیایی وزیر اعظم نے رمضان المبارک کی آمد پر ایرانی حکومت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی کامیابیوں کو سراہا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha