ایرانیوں نے خلیج فارس کے سواحل پر پرانی تہذیب کا سنگ بنیاد رکھا

تہران، ارنا- ایرانی وزیر ثقافت نے خلیج فارس کی قومی دن کی مناسبت سے کہا ہے کہ اس سے پہلے کے دیگر قومیں اس علاقے میں قدم رکھیں؛ ایرانیوں نے ہزاروں سال کیلئے اس سواحل میں مقیم ہوکر خلیج فارس علاقے میں پرانی تہذیب کا سنگ بنیاد رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سید عباس صالحی" نے منگل کے روز ایک پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی نقطہ نظر سے بی سی سے صدیوں قبل شمال، جنوب، مشرق اور مغرب میں اس سمندر کے سواحل ایرانیوں کے قبضے میں ہیں؛ شمال، جنوب، مشرق اور مغرب میں تمام ساحلوں اور خلیج فارس کے ساحل پر مختلف شہروں میں آثار قدیمہ کی کھدائی اس نظریہ کا ثبوت ہے۔

پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ مورخین کے مطابق خلیج فارس ہی انسانی تہذیب کی اصل ہے؛ اسلامی ایران کے مختلف حصوں میں تمام نسلی اور لسانی گروہوں نے اس قیمتی ورثے کی حفاظت کی ہے اور خلیج فارس کا نام ایرانیوں کو دنیا کی ایرانی ثقافت اور تہذیب کی عظمت اور سنہری تاریخ کی یاد دلاتا ہے۔

اس سال، کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اور سے متعلق حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے سلسلے میں تقاریب اور اجتماعات کے انعقاد پر پابندی عائد کی گئی ہے لہذا خلیج فارس کی قومی دن کی مناسبت سے 28 سے 30 اپریل تک کچھ منصوبوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں سے ایک 30 اپریل کو ایرانی بحریہ کے بیڑے پر اسلامی جمہوریہ ایران کا مقدس پرچم کو لہرانے کا ذکر کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں 10 اردیبہشت مطابق 29 اپریل کو خلیج فارس کے قومی دن کا نام رکھا گیا ہے؛ یہ دن خلیج فارس اور آبنائے ہرمز سے پرتگالیوں کی واپسی کی سالگرہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha