ایران میں یومیہ 10 ہزار سے 12 ہزار تک کرونا وائرس ٹسٹ کیے جاتے ہیں

تہران، ارنا-  ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ ملک اندر یومیہ 10 ہزار سے 12 ہزار تک کرونا وائرس ٹسٹ کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ گزشتہ دنوں کے مقابلے میں کرونا وائرس ٹیسٹ کی تعداد میں 10 گنی اضافہ ہوجائے۔

ان خیالات کا اظہار "کیانوش جہانپور" نے منگل کے روز ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے لیبارٹری نظام کی صلاحیتوں میں اضافے کیساتھ اب ملک میں روزانہ  تقریبا 15 ہزار کرونا وائرس ٹسٹ کیے جاتے ہیں جو مفت ہیں اور ان کیلئے کوئی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹسٹ جن کے جواب مثبت ہوئے ہیں وہ حتمی طور پر مثبت ہیں لیکن اس میں غلطی کا امکان بھی ہے۔

جہانپور کہا کہنا ہے کہ لیکن سیمپلنگ کو اپ گریڈ کرکے غلطی کی شرح کو کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے جو حالیہ دنوں میں کم ہوئی ہے۔

انہوں نے چین کیجانب سے ایران کو فضلہ جلانے والا مشین کا عطیہ کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا ہے کہ یہ وائرس 75 سنٹی گرڈ کے درجہ حرارات میں کچھ سیکنڈ کے اندر مرجائے گا اور ایران کی کوئی بھی کمپنی بھی اس طرح کے فضلہ جلانے والے مشین کو تیار کرسکتی ہے۔

جہانپور نے کہا کہ اس سے پہلے ہمارے پاس اسپتالوں میں کچرے کو ضائع کرنے کے ڈیواسز موجود تھے؛ یہ مشین آسانی سے ملک میں تیار کیا جاسکتا ہے اور اس کے حصول کیلئے کوئی مقابلے کی ضرورت نہیں ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha