28 اپریل، 2020 3:14 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83768314
0 Persons
ایران میں کرونا کا شکار72439 مریض شفایاب

تہران، ارنا - ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 92584 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں 72439 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے منگل کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

جہانپور نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کرونا وائرس سے متاثرہ 1112 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور مجموعی طور پر ملک کے اندر 92584 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کوویڈ- 19 سے ہلاکتوں کی تعداد میں 71 اضافہ  کیا گیا جو اب تک مجموعی طور کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 5877پہنچ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ2983 افراد کی نازک صورتحال ہے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک ملک کے اندر 442590 کرونا وائرس ٹسٹ کیے گئے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha