ایرانی وزارت خارجہ کی امریکی حراستی مراکز میں مہاجروں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے امریکی حراستی مراکز میں زیر حراست مہاجروں کی بڑی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایرانی محکمہ خارجہ نے آج بروز منگل  اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں امریکی حراستی مراکز میں کرونا  کے خلاف عدم تحفظ اور نا مساعد حالات میں زیر حراست 1500 تارکین وطن کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے پرشور اور غیر صحت مند حراستی مراکز میں ان کی جان کو خطرہ ہے، ہمیں سخت تشویش ہے۔

اس ٹوئٹ میں آیا ہے کہ' امریکی حکومت کو ان تارکین وطن کے ساتھ خراب سلوک کے لئے جوابدہ ہونا ہوگا، وہ مجرم نہیں ہیں، انہیں رہا کردیں۔'

امریکہ نے خاص طور پر ٹرمپ کی حکومت کے آغاز سے مہاجروں کے ساتھ امتیازی رویہ کا اختیار کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha