ایرانی شہر جاجرم میں چوتھی اور پانچویں صدی ہجری کے مٹی برتنوں کی دریافت

بجنورد، ارنا - ایرانی صوبے خراسان شمالی میں  ثقافتی ورثے کی تنظیم کے کمانڈر نے چوتھی اور پانچویں صدی ہجری سے متعلق مٹی کے 23 برتنوں کی دریافت کا اعلان کیا۔

کرنل حسین  اصغر قنبرزادہ نے منگل کے روز کہا کہ چوتھی اور پانچویں صدی ہجری( سامانیان اور غزنویان کے دور حکومت ) سے متعلق مٹی سے بنے ہوئے 23 برتنوں کی دریافت ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ دریافت کی جانے والے برتن طرح طرح کے پیالے اور پلیٹوں پر مشتمل ہیں جو ثقافتی ورثے کے ماہرین کے مطابق چوتھی اور پانچویں صدی ہجری سے تعلق رکھتے ہیں۔

شہر جاجرم شہر بجنورد سے 150 کلومیٹر دور واقع ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha