27 اپریل، 2020 9:15 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83767308
0 Persons
ایران اور کروشیا کے صدور کا تعلقات کے فروغ پر زور

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران اور کروشیا کے صدور نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، باہمی تعلقات کے فروغ پر زور دیتے کرونا وائرس کی روک تھام پر تمام ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ملکوں کے صدور نے کرونا وائرس کے بحران پر یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کوویڈ-19 کی روک تھام پر تجربات کے تبادلہ کو ضروری قرار دے دیا۔

دونوں فریقین نے اس مشکل صورتحال میں دوسرے ممالک کی مدد کرنے اور ساتھ ہی بعض ممالک کیجانب سے اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات کا مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی اور ایران کیخلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے سے متعلق امریکی غیر قانونی اور غیر انسانی رویے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے اقدامات کا تسلسل غیر انسانی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ یورپی ممالک امریکہ کے اس طرح کے اقدامات کیخلاف سنجیدہ موقف اپنائیں۔

در این اثنا کروشین صدر نے دونوں ملکوں کے درمیان تعمیری تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو بطور خطے کے ایک اہم اور تہذیب یافتہ ملک کے ہماری خارجہ پالیسی میں اہم پوزیشن حاصل ہے۔

انہوں نے اس مشکل صورتحال میں امریکہ کیجانب سے ایران کیخلاف دباؤ ڈالنے اور پابندیوں میں اضافہ کرنے کو غیر انسانی اور ناصحیح قرار دے دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha