27 اپریل، 2020 7:30 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83767235
1 Persons
ایران میں کرونا وائرس کٹس ٹیسٹ کی پہلی برآمدات

تہران، ارنا- نائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران، کرونا وائرس سیروجولی کٹس ٹیسٹ کی پہلی برآمدات ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار "سورنا ستاری" نے آج بروز پیر کو ملک کے گیارہ سائنس اور ٹیکنالوجی پارکوں کے ڈائریکٹرز کیساتھ ویڈیو کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سائنس اور ٹیکنالوجی کے پارکوں کو ماحولیاتی نظام کا ایک حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یقینی طور مصنوعات کی تیاری اور تخلیق کیلئے سرمایہ کار کو نجی اور سرکاری شعبوں میں سے چننے کیلئے مناسب رویہ اپنانا انتہایی اہم ہے۔

رواں سال کے دوران ایجادات کے شعبے میں 6 فیکٹریوں کا نفاذ ہوگا

نائب ایرانی صدر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے کہا کہ رواں سال کے دوران ایجادات کے شعبے میں 6 فیکٹریوں کے نفاد کی منصوبہ بندی  کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم کرونا وائرس سے متعلق تیار کردہ مصنوعات کو درآمد کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ستاری نے کہا کہ ان میں سے کچھ مصنوعات جیسے تھرمامیٹر اور آئی سی یو سے متعلق ڈیواسز کو کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے پہلے اندروں میں تیار نہیں کیا گیا لیکن اب ہم ان کی تیاری میں خود کفیل ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت سے متعلقہ جواز جاری کرنے سے رواں ہفتے کے دوران، کرونا وائرس سیروجولی کٹس ٹیسٹ کی پہلی برامدات ہوں گی۔

ستاری نے کہا کہ علم پر مبنی کمپنیوں اور سائنس و ٹیکنالوجی پارکوں نے کرونا وائرس کے بحران کے موقع پر اپنے فن کا لوہا بخوبی آزمایا اور اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha