ایرانی علم پر مبنی کمپنیوں کی 13 ہزار ارب تومان کی آمدنی

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے سائنس اور ٹیکنالوجی پارکوں کی تعداد میں اضافے کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، علم پر مبنی کمپنیوں نے 13 ہزار ارب تومان کی مالیت پر مشتمل مصنوعات فروخت کیں۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر"حسن روحانی" نے پیر کے روز علم پر مبنی کمپنیوں اور سائنس و ٹیکنالوجی کے پارکوں کے ڈائریکٹرز کیساتھ منعقدہ ایک اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے پارکوں کی کارکردگی، آمدنی اور روزگار کی پیداواری کے لحاظ سے مثبت ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ گزشتہ 7 سالوں کے دوران سائنس اور ٹیکنالوجی کے پارکوں کی تعداد میں 19 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور ان کی تعداد 30 سے 43 تک پہنچ گئی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha