27 اپریل، 2020 2:36 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83766844
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 64 ہزار 843 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 91 ہزار 472 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں 70 ہزار 933 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے پیر کے روز ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 991 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور نئے مبتلا ہونے والوں سے اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 91 ہزار 472 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کوویڈ- 19 سے متاثرہ 96 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 806 تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج 36 دن کے بعد ، ملک میں کوویڈ19 کے روزانہ نئے کیسز کی تعداد ایک ہزار سے بھی کم ہوچکی ہے۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 70 ہزار 472 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 3 ہزار 11 افراد کی نازک صورتحال ہے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک ملک کے اندر 432 ہزار 329 کرونا وائرس ٹسٹ کیے گئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha