کرونا سے متعلقہ طبی سامان کی ضرورت سے زیادہ پیداوار برآمد کی جائے گی: ایران

تہران، ارنا – ایرانی وزیر صنعت ، کان کنی اور تجارت نے ملک میں کرونا وائرس سے متعلقہ طبی مصنوعات کی ضرورت سے زیادہ پیداوار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے وزارت صنعت کو اضافی پیداوار کا کچھ حصہ برآمد کرنے کی اجازت دی ہے ، بشرطیکہ گھریلو ضرویات پوری ہوجائیں۔

رضا رحمانی نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ضروری اشیاء کی فراہمی وزارت صحت ، علاج اور طبی تعلیم کی درخواست کے پہلے دن سے ہی ایجنڈے میں رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عرصے کے دوران ، جراثیم کُشوں کی پیداوار میں آٹھ گنا اضافہ ہوا ہے  اور روزانہ 200 ہزار ماسک کی تیاری کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور آج کل پیداوار تقریبا6 ملین ماسک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ٹیسٹ کی تیاری کا عمل بھی موزوں ہے اور اگر پیداوار میں اضافہ ہوتا رہا اور ملک کی ضروریات پوری ہوجائیں تو ، اس شعبے میں برآمدات کی جاسکتی ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha