ایران کا پرچم سوئٹزرلینڈ کی میٹر ہورن پہاڑيوں پر روشن کردیا گیا

تہران، ارنا - سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں ایران سے اظہار یکجہتی کے لئے دنیا کی سب سے مشہور اسکی ریزورٹ پر ایرانی پرچم کا روشن کردیا۔

تہران میں واقع سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانے نے کہا کہ کوویڈ 19 بحران کے دوران ایرانی عوام کے ساتھ اظہار امید اور یکجہتی کے لئے لئے گذشتہ رات سوئٹزرلینڈ کی میٹٹر ہورن انتہائی مشہور پہاڑ پر ایرانی پرچم کو روشن کردیا گیا۔
یہ علاقہ دنیا بھر میں اپنے خوبصورت مناظر اور مشہور اسکی ریزورٹ کے لئے جانا جاتا ہے۔
سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانے کے مطابق، اس اقدام کا مقصد ایرانی عوام کو امید ، استقامت اور طاقت کا پیغام بھیجنا ہے۔
ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر کرونا وائرس کے 69،657 افراد علاج ہوگئے ہیں اور 90،481 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 5،710 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha