ظریف کا عمان، عراق اور متحدہ عرب امارت کے وزرائے خارجہ سے رابطہ

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے عمان، عراق اور متحدہ عرب امارات کے ہم منصبوں سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطوں کے دوران، ان سے خطے کی تازہ تریں تبدیلیوں سے متعلق بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" نے آج بروز اتوار کو متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ "شیخ بن زاید" سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے بن زاید کو رمضان الکریم کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے ان سے کرونا وائرس کے پھیلاؤ سمیت علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

ظریف نے اس سے پہلے عراق اور عمان کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطوں کے دوران ان سے کرونا وائرس کی روک تھام اور علاقائی مسائل پر بات چیت کی۔

انہوں نے عراقی اور عمانی ہم منصبوں سے عراق کی تازہ تریں تبدیلیوں، باہمی دلچسبی تعلقات اور کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

ظریف نے عمان اور عراق کے وزرائے خارجہ کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha