یونانی عوام نے ایران مخالف پابندیوں کی منسوخی مہم میں حصہ لیا

ایتھنز، ارنا- یونانی عوام نے ایرانی قونصل خانے کے زیر اہتمام میں "ایران مخالف امریکی پابندیوں کی منسوخی" مہم میں حصہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی نازک صورتحال نے ایرانی عوام کو مشکلات میں پھنس دیا ہے اور ایران مخالف امریکی پابندیوں نے اس مسائل اور مشکلات میں اور مزید اضافہ کردیا ہے؛ اس سلسلے میں یونان میں قائم ایرانی قونصل خانہ، پابندیوں کی منسوخی مہم کی تشکیل اور الکٹرانک دستخط جمع کرنے کے ذریعے عالمی رائے میں امریکی غیر انسانی رویوں پر روشنی ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پابندیوں کی منسوخی مہم سے متعلق الکٹرانک فارم میں یونانی زبان میں ایران مخالف امریکی پابندیوں اور طبی ساز و سامان اور ادویات بشمول کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے سے متعلق طبی سہولیات تک رسائی میں رکاوٹیں حائل کرنے کی وضاحتیں پیش کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ اس فارم میں مشکل صورتحال کے موقع پر انسانی معاشرے کے درمیان یکجہتی کے فروغ سے متعلق ایرانی نامور شاعر "سعدی شیرازی" کی شاعری کو بھی لکھا گیا ہے اور یونانی عوام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس فارم کو بھرنے کے موقع پر "پابندیوں کی منسوخی" کے آپشن کو فعال اور پھر تصدیق کرنے والے بٹن پر کلک کریں۔

یونانی عوام نے اس مہم پر حصہ لینے کے علاوہ اس فارم میں ایرانی عوام سے ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار بھی کیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha