ایرانی شہر سنندج کی عالمی کلبوں کے گریکو رومن کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کی میزبانی

سنندج، ارنا – ایرانی مغربی صوبے کردستان کے شہر سنندج عالمی کلبوں کے ساتواں گریکو رومن کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کی میزبانی کرے گا۔

ایرانی کشتی فیڈریشن کے سربراہ "علیرضا دبیر" نے صوبے کردستان کے گورنر کے ایک خط میں کشتی کی تاریخی قدمت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس صوبے کے عوام کے کھیل کی حمایت اور اس کے نامور پہلوانوں کی وجہ سے عالمی کلبوں کے ساتواں گریکو رومن کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کی میزبانی کے لئے منتخب ہوگیا ہے۔
دبیر نے کہا کہ عالمی کلبوں کے ساتواں گریکو رومن کشتی چیمپئن شپ مقابلوں کا 4 سے 6 نومبر تک ایرانی صوبے کردستان کے شہر سنندج میں انعقاد کیا جائے گا۔
یہ مقابلے 2020 میں کشتی کا واحد پروگرام ہے ، جس کی میزبانی ایران کر رہا ہے ، اور اسے ٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha