26 اپریل، 2020 2:47 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83765456
0 Persons
ایرانی تیل مصنوعات کی برآمدات بدستور جاری ہے

تہران، ارنا – ایرانی تیل مصنوعات کے برآمدکنندگان کی یونین کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایرانی تیل مصنوعات کا برآمدات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یہ بات حمید حسینی نے اتوار کے روز ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں پیٹرولیم، تیل، گیس اور بجلی کی کل برآمدات کا تخمینہ 25 بلین ڈالر سالانہ ہے جن میں سے 12 ارب ڈالر

پیٹرولیم مصنوعات اور 8 ارب ڈالر تیل مصنوعات اور باقی گیس کی برآمدات سے متعلق ہے۔

حسینی نے کہا کہ ان مصنوعات کی قیمتوں کا انحصار سب تیل پر ہوتا ہے جب تیل کی قیمت گرتی ہے اسی طرح ان مصنوعات کی قیمت بھی کم ہوجاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں کی کمی، ایرانی تیل اور پیٹروکیمیکل مصنوعات کی برآمدات کو متاثر کرے گی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha