26 اپریل، 2020 1:05 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83765232
0 Persons
ایرانی 800 گرام نومولود بچے کی کرونا کو شکست

یزد، ارنا – ایرانی صوبے یزد میں کرونا وائرس کے شکار ہونے والے 800 گرام نومولود بچے کو صحت یاب ہوگیا۔

صوبے یزد کی میڈيکل سائنس یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈاکٹر "محمود نوری شادکام" نے کہا کہ 40 دن سے پہلے اس بچے کو کرونا کے شکار ہونے والی والدہ سے پیدا کیا گيا اور اس بچے کے کرونا کے ٹیسٹ کے مثبت نتائج کے بعد، اس کا علاج شروع کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ فی الحال امیرارسالان کا وزن ایک کلو اور 200 گرام ہے اور ہر تین گھنٹے میں 15 ملی لیٹر دودھ کھا رہا ہے۔
شادکام نے کہا کہ اس بہتری کا ایک بڑا حصہ صوبے یزد میں "شہدائے کارگر" اسپتال کے نومولود انتہائی نگہداشت یونٹ میں رہنے والے نرسوں اور ڈاکٹروں کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک معالج ڈاکٹر کی حیثیت سے خوشی ہے کہ عزیز ارسلان اور ان کی مہربان والدہ کرونا سے صحت یاب ہوئیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کرونا کو روکنے اور کنٹرول کرنے میں ایک کامیاب ترین ملک رہا ہے اور اب تک ، کورونا کے شکار 90 ہزار افراد میں سے تقریبا 70 ہزار بیمار صحت یاب ہوچکے ہیں اور انہیں اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha