سیستان اور بلوچستان کی بارڈر مارکیٹوں سے ایک دن کے چوزوں کی برآمدات

زاہدان،ارنا - سیستان اور بلوچستان کی بارڈر مارکیٹوں کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ صوبے کی سرحدی منڈیوں کے ذریعہ پڑوسی ممالک کو تقریبا 500ہزار ایک دن کے چوزوں کو برآمد کیا گیا ہے۔

مبین علی میر نے اتوار کے روز اس حوالے سے کہا کہ سیستان وبلوچستان کے سرحدی بازار 120 ہزار ایک روزہ چوزوں کو ہمسایہ ممالک کو برآمد کرنے کیلیے تیار ہیں۔

سیستان و بلوچستان کےسات سرحدی بازار ہیں جس کے نام گمشاد، میلک، میرجاوہ، کوہک، جالق، سرباز، ریمدان ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha