ایران کی گزشتہ سال میں غیر ملکی تجارت کی مالیت 85 ارب ڈالر

تہران، ارنا – نائب ایرانی وزیر صنعت نے کہا ہے کہ سال 1398 کے دوران غیرملکی تجارت کی مالیت 85 ارب ڈالر سے زیادہ تھی اور 134 ملین ٹن سامان برآمد کیا گیا اور سال 1397 کے مقابلے میں اس کا حجم میں 14 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

"حمید زابوم" جو ایرانی تجارتی ترقی تنظیم کے سربراہ ہیں، نے کہا کہ پڑوسی ممالک کو بڑھتی ہوئی برآمدات کی منصوبہ بندی اور ترجیح کے مطابق ، ایران کی 60 فیصد سے زیادہ برآمدات ان ممالک کے لئے مختص کی گئی ہیں اور یہ نقطہ نظر رواں سال میں جاری رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال کے دوران ایران کی ویلیو انڈیکس کے لحاظ سے یوریشین یونین کے رکن ممالک کو برآمدات میں 75 فیصد سے زیادہ ، ایکو (ای سی او) کے ممبر ممالک میں 24.5 فیصد اور سی آئی ایس کے ممبر ممالک میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
ایرانی تجارتی ترقی تنظیم کے سربراہ نے کہا کہ سال 1398 کے دوران بنیادی سامان، انٹرمیڈیٹ سامان، ساز و سامان اور مشینری ایرانی درآمدات میں شامل تھے۔
ایرانی وزارت صنعت کے ڈپٹی برائے تحقیقی امور نے کہا کہ زر مبادلہ کی مصنوعات کا قومی بنانا اور ملک کی تکنیکی ضروریات کو پورا کرنے میں صنعتی یونٹس کی شرکت سال 1398 کی کامیابیوں میں شامل ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha