25 اپریل، 2020 9:42 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83764525
0 Persons
ایران میں "یکجہتی کی مشق" کی مہم کا آغاز

تہران، ارنا- ایرانی سپریم لیڈر کے دفتر کے زیر اہتمام میں رمضان الکریم کے موقع پر اسلامی معاشرے کے اندر دوسروں کی مدد کرنے کو عام کرنے کے مقصد سے یکجہتی کی مشق نامی مہم کا آغاز کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق، قائد اسلامی انقلاب نے پندرہ شعبان (جسے شب برات بھی کہا جاتا ہے) کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا تھا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے بعض لوگوں کو مشکلات کا شکار ہے۔

اس موقع پر انہوں نے فرمایا تھا کہ رمضان؛ صدقہ، خیرات، ایثار اور ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا مہینہ ہے لہذا اگر اس پُرفضیلت مہینے کے دوران، غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کیلئے بڑے پیمانے پر یکجہتی کی مہم کا آغاز کیا جائے تو اس سال کے رمضان المبارک سے ہمارے دلوں میں خوشگوار یادیں چھوڑ جائیں گی۔

اس قومی مہم کا مقصد اسلامی معاشرے میں دوسروں کی مدد کرنے (مواسات) کو عام کرنا ہے۔

قائد اسلامی انقلاب کے مطابق، مواسات سے مراد ایک دوسرے کیساتھ ہمدردی سے پیش آنا اور دوسروں کی غم خواری کرنا ہے؛ یعنی مومن ہر معاملے میں اپنے دیگر بھائیوں کا ساتھ دینے کو اپنا فرض سمجھیں اور کسی بھی مسلمان اور محروم گھرانوں کو دکھ درد، محرومی اور پریشانیوں میں تنہا نہ چھوڑیں بلکہ ان کے پاس جاکر ان کی مدد کریں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha