ٹیکنالوجی شعبے میں ترقی ایران کا حق ہے: ترجمان ایرانی حکومت

تہران، ارنا-  ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران فوجی اور سویلین شعبے میں تکنیکی ترقی کو اپنا قانونی حق سمجھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ایسا ملک کی دھمکیاں، جو عالمی سلامتی کیلئے سب سے پہلے خطرہ بن چکا ہے، قانونی راستے پر چلنے کے ہمارے عزم پر ذرہ برابر بھی اثرات نہیں مرتب نہیں کریں گی۔

ان خیالات کا اظہار "علی ربیعی" نے ہفتے کے روز ایک ویڈیو پریس کانفرنس کے دوران، گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، بین الاقوامی قوانین اور ممالک کے مابین موجودہ قوانین کے مطابق فوجی اور سویلین تکنیکی ترقی کو اپنا قانونی اور ناقابل تسخیر حق سمجھتا ہے۔

ربیعی نے اس بات پر زور دیا کہ ایک ایسا ملک کی دھمکیاں جو عالمی سلامتی کیلئے سب سے پہلے خطرہ بن چکا ہے، قانونی راستے پر چلنے کے ہمارے عزم پر ذرہ برابر بھی اثرات نہیں مرتب نہیں کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نہ صرف خلیج فارس میں کشیدگی کے فروغ کا خیر مقدم نہیں کرتا بلکہ اس علاقے میں قیام سلامتی کیلئے کسی بھی کوشش سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔

ربیعی نے کہا کہ ہماری حکمت عملی، خلیج فارس میں تناؤ کو کم کرنا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اگر امریکہ اس علاقے میں مہم جوئی  کا سلسلہ جاری رکھنے کے در پے ہو تو ہم اس کا جواب نہیں دیں گے اور ساتھ بھی ہر کسی واقعے کا ذمہ دار امریکہ ہی ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha