امریکی محکمہ خزانہ نے "ایران" اخبار کی ویب سائٹ کو بلاک اور ضبط کیا

تہران، ارنا- امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول (OFAC) نے "ایران" اخبار کی سرکاری ویب سائٹ کے ڈومین ira-newspaper.com کو بلاک اور ضبط کیا۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے اخبار کی ویب سائٹ کے ڈومین کے مالک سیکشن میں OFAC Holding کا نام درج کیا گیا ہے جسے گذشتہ ہفتے سے بلاک کردیا گیا ہے۔

فی الحال، اخبار کی ویب سائٹ irannewspaper.ir پر دستیاب ہے  اور سائٹ کے ڈومین کی رکاوٹ اور ضبطی کو دور کرنے کیلئے قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ iran-newspaper.com کی ویب سائٹ کو 1997ء میں رجسٹر کیا گیا ہے اور اخبار کا آرکائیو 2001 کے بعد سے دستیاب ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثوں کے کنٹرول (OFAC) امریکی محکمہ خزانہ کے ماتحت ایک ایگزیکٹو اور مالی انٹیلی جنس ایجنسی ہے جس کا کام امریکی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے اہداف کی تائید کیلئے معاشی اور تجارتی پابندیوں کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کرنا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha