25 اپریل، 2020 5:27 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83764318
0 Persons
ایران اور قطر کا افغانستان میں جامع حکومت کے قیام پر زور

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، افغانستان میں سیاسی مفاہمت اور جامع حکومت کی تشکیل پر زور دیا۔

تفصیلات کے مطابق "محمد جواد ظریف" نے آج بروز ہفتے کو اپنے قطری ہم منصب کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران مختلف امور پر بات چیت کی۔

 اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے رمضان المبارک کی آمد پر قطر حکومت اور عوام کو مبارکباد دی۔
 اس کے علاوہ دونوں فریقین نے افغانستان کی تازہ ترین تبدیلیوں اور ساتھ ہی اس ملک میں سیاسی مفاہمت اور جامع حکومت کی تشکیل سے متعلق ایران کیجانب سے ہونے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ آج کی صبح کو بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے امیر قطر کیساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران، ان سے خطے میں قیام امن و استحکام سے متعلق بات چیت کی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha