آئی ایم ایف سے ایرانی قرضے کی امریکی مخالفت صحت سے متعلق قانونی حق کیخلاف ورزی ہے: ایڈمیرل شمخانی

تہران، ارنا- ایران کی اعلی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے قرضہ لینے کی درخواست کی امریکی مخالفت، صحت سے متعلق قانونی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔

ان خیالات کا اظہار "علی شمخانی" نے آج بروز ہفتے کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ثالثی حکومتوں کی دو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے؛ خلاف ورزی کرنے والی حکومت کے ساتھ تعلقات کو منقطع کرنا اور غیر قانونی صورتحال کو حل کرنے کیلئے کارروائی کرنا۔

شمخانی نے مزید کہا کہ یورپ نے اس حوالےسے ہمیشہ کی طرح بس افسوس کا اظہار کیا ! تو اسی لیے ہمیں مضبوط ہونی چاہیے۔

 یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے مارچ مہینے کے دوران ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے سربراہ نے کہا کہ آیی ایم ایف کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک کی فوری مالی حمایت کرتا ہے جس کی بنا پر ایرانی مرکزی بینک نے آئی ایم ایف سے 5 ارب ڈالر قرضہ لینے کی درخواست دی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha