یونیسکو ایران مخالف امریکی پابندیوں کی منسوخی میں کردار ادا کرے

تہران، ارنا- ایرانی مرکز برائے بیرون ملک میں قائم سکولوں اور بین الاقوامی امور کے سربراہ نے عالمی ثقافتی ادارہ کی قومی کمیشن کے نام میں ایک خط میں اس تنظیم سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کی منسوخی میں کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق "غلامرضا کریمی" نے اس خط میں اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف امریکی ظالمانہ پابندیوں کی تاریخ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ صورتحال میں جب ایران کوویڈ- 19 کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لایا ہے تو اس وقت ایران مخالف امریکی پابندیوں اور دباؤ نے ملک میں تعلیمی اور ثقافتی سرگرمیوں کی راہ میں سنگین رکاوٹیں حائل کی ہیں۔

انہوں نے اس خط میں امریکی پابندیوں کیخلاف دوسرے ملکوں کیجانب سے اجتماعی اقدامات اٹھانے اور سیاسی مہم کے قیام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ توقع کی جاتی ہے کہ عالمی ثقافتی ادارہ یونیسکو بھی اس غیر انسانی پابندیوں کے سامنے موقف اپناتے ہوئے ان کی منسوخی کیلئے کسی کوشش سے دریغ نہ کرے۔

کریمی نے کہا کہ گزشتہ سالوں کے دوران، ایران کیخلاف سب سے زیادہ دباؤ اور سخت سے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے اوران کے نئے پہلو سامنے آر رہے ہیں جن کی وجہ سے معاشی، ثقافتی، تعلیمی اور دیگر شعبوں میں ایرانی عوام کی زندگی کو مشکلات کا شکار ہوا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha