امریکیوں کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں: ایرانی صدر

تہران، ارنا – ایرانی صدر نے خطے میں امریکہ کی حالیہ نقل و حرکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکیوں کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں لیکن ہم کبھی بھی خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں پہل نہیں کریں گے۔

یہ بات ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتہ کے روز قطری امیر 'شیخ تمیم بن حمد آل ثانی' کے ساتھ ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پُرفضیلت مہینے کی بدولت اور اس بابرکت مہینے میں روحانیت حاصل کرنے سے اسلامی ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

روحانی نے بتایا کہ ہم خطے میں امریکہ کی نقل وحرکت کو غور سے مدنظر رکھتے ہیں لیکن ہرگز خطے میں کشیدگی کو شروع نہیں کریں گے۔ 

فریقین نے اس موقع پر قطر اور ایران کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کثیر الجہتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔

قطری امیر نے رمضان کے مہینے کی آمد پر ایرانی عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خطے میں تناو کو روکنے کے لئے تمام ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha