25 اپریل، 2020 2:44 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83764072
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 68193 افراد شفایاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 89323 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 68193افراد صحت یاب اور 5650 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 1134 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور نئے مبتلا ہونے والوں سے اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 89328 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کوویڈ- 19 سے متاثرہ 76 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 5650 تک پہنچ چکی ہے۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 68 ہزار 193 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 3096 افراد کی نازک صورتحال ہے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک ملک کے لیبارٹریز کے اندر 41075 کرونا وائرس ٹسٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر چہ ملک کے کسی صوبے میں ہائی آلرٹ نہیں دیا گیا ہے لیکن حالات ویسے ہی معمول کے مطابق نہیں اور سب کو حفظان صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha