25 اپریل، 2020 12:50 PM
Journalist ID: 2393
News Code: 83763792
0 Persons
ایران کی اسٹیل کی پیداوار بدستور عالمی اوسط سے آگے ہے

تہران، ارنا – عالمی اسٹیل ایسوسی ایشن نے 64 ممالک سے متعلق اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ مارچ میں ایران نے 2.8ملین ٹن سے زائد اسٹیل پیدا کیا ہے جو پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 14.1فیصد اضافہ ہے۔

ایمیڈرو (ایران مائنز اینڈ منرلز ڈویلپمنٹ اینڈ رینوویشن آرگنائزیشن) اور عالمی اسٹین ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں دنیا کے اسٹیل کی پیداوار میں 6.1 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جو مجموعی طور پر 2020کے پہلے تین مہینے میں اسٹیل کی پیداوار میں 2019 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.3 فیصد آئی ہے۔

مارچ میں ایران کی علاقائی حریف 'ترکی' کی پیداوار میں بھی 4.1 فیصد اضافہ ہوا اور ہمارے ملک کی کارکردگی خطے میں اعلی تھی۔

جنوری کے مہینے میں ایرانی اسٹیل کی پیداوار میں 46.7 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha