نائب ایرانی صدر کی رمضان المبارک کی آمد پر اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کو مبارکباد

تہران، ارنا - سینئر نائب ایرانی صدر نے اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام ماہ رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی۔

اسحاق جہانگیری نے آج بروز ہفتہ اپنے اسلامی ممالک کے ہم منصبوں کے نام سے الگ الگ پیغامات میں رمضان المبارک کی آمد کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے درمیان یکجھتی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس مبارک مہینے میں اسلامی ممالک کے مابین اتحاد مزید مضبوط ہوگا تا کہ یہ ممالک مشترکہ تعاون کے ذریعے اس پر فیض مہینے کے آخر تک اس تباہ کن لعنت(کورونا وائرس) کو خاتمہ دیں گے۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق 25 اپریل بروز ہفتے ایران میں پہلا روزہ اور رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha