صدر روحانی کی رمضان الکریم کی آمد پر اسلامی ممالک کے سربراہوں کو مبارکباد

تہران، ارنا-  اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ممکلت نے اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر"حسن روحانی" نے آج بروز جمعہ کو اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام میں الگ الگ پیغامات میں ان کو رمضان الکریم کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کردیا کہ اس پُرفضیلت مہینے کی بدولت اور اس بابرکت مہینے میں روحانیت حاصل کرنے سے اسلامی ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ مشترکہ کوششوں اور تجربات کے تبادلہ سے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کے عمل میں مزید تیز لاتے ہوئے پوری دنیا میں اس وبا پرقابو پاسکیں گے۔

صدر روحانی نے کہا کہ رمضان کا مبارک مہینہ ایک بار اپنی رحمتوں، برکتوں اور تجلیات ربانی کے ساتھ سایہ فگن ہونے والا ہے اس ماہ کے ابتدا سے ہی روحانیت ونورانیت کی بارش ہونے لگتی ہے  پھر دلوں پر سکینت طاری ہو جاتی ہے، ایمان میں تازگی و شگفتگی اور نیکی کے کاموں میں نشاط کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ 

ایرانی صدر نے اپنے پیغامات میں اللہ رب العزت سے اسلامی ممالک کے سرابرہوں کی دعاووں کو قبول کرنے کا مطالبہ کیا اور سارے مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کردیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق 25 اپریل بروز ہفتے ایران میں پہلا روزہ اور رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha