صدر روحانی کا بری مسلح افواج میں خلائی شعبے کے فروغ پر زور

تہران، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے ایرانی "نور1" نامی فوجی سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کے کامیاب تجربہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی سے پتہ چلتا ہے کہ ایران اور مسلح افواج میں خلائی شعبے کی تقویت، ایک درست اور موثر اقدام ہے اور ہمیں اس کی ترقی کیلئے مزید محنت کرنی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر "حسن روحانی" نے جمعہ کے روز وزیر دفاع اور لاجسٹک بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے خطے میں اغیار کی نقل و حرکت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں علاقے میں مضبوط موجودگی اور ہروقت چوکس رہنے سے خطے میں قیام امن و استحکام لانے والی حکمت عملیوں کو سنجیدگی سے تعاقب کرنا ہوگا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ بدھ میں سب سے پہلا فوجی سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کا کامیاب تجربہ کیا؛ ایرانی نور1 نامی فوجی سیٹلائٹ زمینی سطح سے چار سو پچیس کلومیٹر اوپر مدار میں پہنچ چکا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha