24 اپریل، 2020 6:12 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83763038
0 Persons
تہران اور لندن کے میئرز کی آن لائن گفتگو

تہران، ارنا- تہران اور لندن کے میئرز نے ایک آن لائن گفتگو کے دوران کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے اپنے کیے گئے تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت تہران کے میئر "پیروز حناچی" نے دنیا کے میئرز کیساتھ آن لائن گفتگو کے سلسلے میں آج بروز جمعہ کو لندن کے میئر "صادق خان " سے آن لائن گفتگو کی۔

اس موقع پر حناچی نے اس بات پر زوردیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، دونوں وائرسوں یعنی کرونا اور پابندیوں سے بیک وقت لڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس کے بحران کے باوجود ایران میں اسٹارٹ اپ بزنس کو فعال کردیا گیا ہے اور بہت ساری خدمات جو کوویڈ-19 کے پھیلاؤ سے پہلے ذاتی طور پر فراہم کی گئیں تھیں اب آن لائن اور سوشل نیٹ ورکس پر دستیاب ہیں۔

در این اثنا لندن کے میئر صادق خان نے اس آن لائن گفتگو پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے سے متعلق اکثر اٹھائے گئے اقدامات ایران جیسے ہیں اور حتی کہ ایران اس حوالے سے ہم سے کہیں زیادہ آگے ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha