24 اپریل، 2020 5:58 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83763027
0 Persons
قطر کی تیسری امدادی کھیپ ایران پہنچ گئی

تہران، ارنا- ایران میں قائم قطری سفارتخانے کے باخبر ذرائع کے مطابق، قطر کیجانب سے طبی اور حفظان صحت سے متعلق مصنوعات پر مشتمل ایک امدادی کھیپ کچھ دیر پہلے ایران پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے قطر کیجانب سے تیسری امدادی کھیپ آج بروز جمعہ کو ایک ہوائی جہاز کے ذریعے ایران پہنچ گئی۔

اس ہوائی جہاز میں طبی ساز وسامان اور صحت سے متعلق 15 ہزار ٹن مصنوعات موجود ہیں جن کو قطر نے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایران بھیج دیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ قطر نے حالیہ مہینوں کے دوران، کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے دو اور امدادی کھیپں ایران بھیج دی تھیں۔

واضح رہے کہ امیر قطر "شیخ تمیم بن حمد آل ثانی" نے منگل کے روز ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ایک ٹیلی فونک رابطے کے دوران ایرانی حکومت اور عوام اور تمام مسلمانوں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی تعاون کے ذریعے اس عالمگیر وبا پر قابو پانا ہوگا۔

انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کی توسیع پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے حکام سے مطالبہ کیا کہ اس حوالے سے کسی بھی کوشش سے دریغ نہ کریں۔

امیر قطر نے ایران مخالف امریکی پابندیوں کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج دنیا ایک نازک صورتحال میں ہے اور اس وقت امریکہ کو چاہیے کہ ایران کیخلاف عائد پابندیوں کو اٹھائے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ علاقائی مسائل بدستور جاری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ خطے کی صورتحال اس طرح جاری رہے کہ ہمیں شام اور یمن کی جنگوں میں جنگ بندی نظر آئے گی اور تعاون اور اجتماعی کوششوں سے ہم خطے کے مسائل کا حل کی تلاش کرسکیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha