24 اپریل، 2020 3:20 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83762918
0 Persons
ایران کی 128 مختلف ممالک کی برآمدات

تہران،ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ سال کے دوران پابندیوں کے باجود 128 مختلف ممالک کو مصنوعات کی برآمدات کی ہیں اور ساتھ ہی 112 ممالک سے مصنوعات کی درآمدات کی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی کسٹمز کے دائریکٹر جنرل "مہدی میر اشرافی" نے جمعہ کے رروز گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے غیر ملکی تجارت کے 70 فیصد کا حصہ ایشیائی ممالک کیساتھ تجارتی تعلقات سے متعلق ہے اور یورپ، ایران کا دوسرا تجارتی شراکت دار ہے۔

میر اشرافی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ایران کے غیر ملکی تجارت کی شرح مالیت کے لحاظ سے 85 ارب 107 ملین ڈالر اور وزن کے لحاظ سے بھی 169 ملین 302 ہزار ٹن تھی۔

انہوں نے مزید کہا ایران کے غیر ملکی تجارتی شرح کے 41 ارب 370 ملیں ڈالر کا حصہ برآمدات  اور 43 ارب 373 ملین ڈالر کا حصہ بھی درآمدات سے متعلق تھا۔

میر اشرفی نے کہا کہ ایران نے گزشتہ سال کے دوران، مجموعی طور پر 128 ممالک کو مصنوعات کی درآمدات کی ہیں اور ساتھ ہی 112 ممالک سے مصنوعات کو درآمد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے 40 یورپی ممالک، 21 ایشیایی ممالک، 28 افریقی ممالک اور 12 امریکی ممالک کو مصنوعات کی برآمدات کی ہیں اورساتھ ہی 41 یورپی ممالک، 31 ایشیائی ممالک، 12 امریکی ممالک اور 11 افریقی ممالک سے مصنوعات کی درآمدات کی ہیں۔

میر اشرفی نے کہا کہ ایران کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار بالترتیب براعظم ایشیا، یورپ اور افریقہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور ایشیایی ملکوں سے تجارتی تعلقات کی شرح مالیت کے لحاظ سے 57 ارب ڈالر ہے یعنی؛ ایران کے غیر ملکی تجارت کے 68 فیصد کا حصہ ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha