24 اپریل، 2020 2:57 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83762900
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 66 ہزار 596 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 88 ہزار 194 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 66 ہزار 596 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ ایک ہزار 168 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور نئے مبتلا ہونے والوں سے اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 88 ہزار 194 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کوویڈ- 19 سے متاثرہ 93 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 573 تک پہنچ چکی ہے۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 66 ہزار 596 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 3 ہزار 121 افراد کی نازک صورتحال ہے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک ملک کے 126 لیبارٹریز کے اندر 399 ہزار 925 کرونا وائرس ٹسٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر چہ ملک کے کسی صوبے میں ہائی آلرٹ نہیں دیا گیا ہے لیکن حالات ویسے ہی معمول کے مطابق نہیں اور سب کو حفظان صحت کے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha