مشکلات میں پھنسے ہوئے امریکی عوام کی مدد پر تیار ہیں: ایرانی وزیر صحت

تہران، ارنا- ایرانی وزیر صحت نے کہا ہے کہ مشکلات اور مسائل میں پھنسے ہوئے امریکی عوام کی مدد کرنے پر تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "سعید نمکی" نے جمعرات کے روز ایرانیوں کی مدد کیلئے امریکی وزیر صحت کے اظہارت کے رد عمل میں ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے حالیہ اجلاس کے دوران، امریکی وزیر صحت نے کہا کہ وہ کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی عوام کی مدد پر تیار ہیں۔

نمکی نے کہا کہ جیسا کہ ہم اس اجلاس کے دوران امریکہ کے اس کھوکھلے اور بے بنیاد دعوی کا جواب دیا؛ اب بھی کہتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اللہ رب العزت کی مدد اور اپنے حکام اور عوام کے تعمیری تعاون سے اس بیماری پر قابو پانے جار رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم اس نازک صورتحال میں مشکلات میں پھنسے ہوئے امریکی عوام کی مدد پر تیار ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha