امریکی فوجیں خلیج فارس میں ہمارے ملاحوں کو اکسا رہی ہیں: ظریف

تہران، ارنا-  ایرانی وزیر خارجہ نے خلیج فارس کے سواحل میں امریکی فوجوں کی موجودگی اور ان کی اپنی سرزمین کے سواحل سے 7 ہزارمیلوں کی دوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیں، اس علاقے میں ہمارے ملاحوں کو اکسار رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار"محمد جواد ظریف" نے آج بروز جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران مخالف دھمکیوں کے رد عمل میں ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے امریکہ میں کوویڈ- 19 کی وجہ سے رونما ہونے والے مسائل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج میں 5 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ظریف نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو چاہیے کہ دھمکی آمیز اقدامات جو صدام کے دہشتگردوں کی خوشی کے باعث بنیں گے کے بجائے ان فوجیوں کی صورتحال کا تعاقب کرے۔

انہوں نے خلیج فارس کے سواحال میں امریکی فوجوں کی موجودگی اور ان کی اپنی سرزمین کے سواحل سے 7 ہزارمیلوں کی دوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج، اس علاقے میں ہمارے ملاحوں کو اکسار رہی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی جہازوں کو خوفزدہ کریں تو انہیں تباہ و برباد کردیا جائے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha