ایرانی ائیرپورٹس کی گنجائش میں ایک کروڑ افراد کا اضافہ

شیراز، ارنا- ایرانی وزیر برائے مواصلات اور شہری ترقی نے کہا ہے کہ گزشتہ 7 سالوں کے دوران، ملک میں ہوائی اڈے کے شعبوں میں 10 ترقیاتی منصوبوں کا نفاذ کیا گیا ہے جنہوں نے امام خمینی ائیر پورٹ پر "سلام" ٹرمینل کے ساتھ مل کر ملک کی سالانہ ہوائی اڈوں کی گنجائش میں ایک کروڑ افراد کا اضافہ کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محمد سلامی" نے جمعرات کے روز ویڈیو کانفرس کے ذریعے ایرانی صدر کی ہدایت سے صوبے فارس کے علاقے لامرد میں نئے ائیرپورٹ ٹرمینل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سرمایہ کاری کی شرح مالیت کے لحاظ سے 2 ارب تومان ہے اور ایران کی 15 ایئرپورٹس میں نفاذ کیا جائے گا۔

سلامی نے کہا کہ اس حوالے سے 20 اور منصوبوں کا رواں سال کے اختتام تک نفاذ کیا جائے گا جن پرعمل درآمد کیساتھ ایرانی ائیر پورٹس کی گنجائش میں ایک کروڑ افراد کا اضافہ ہوجائے گا۔

ایرانی وزیر برائے شہری ترقی اور مواصلات نے کہا ہے کہ ان منصوبوں میں اندرونی اور بین الاقوامی ٹرمینلز، رن ویز، ہوائی جہاز کی پارکنگ، واچ ٹاور، ریڈار اور نیویگیشن سسٹم شامل ہیں جو کارکردگی کی صلاحیت میں اضافہ کرنے سمیت پرواز کے دوران سلامتی اورحفاظت دونوں کو ترقی دیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha