23 اپریل، 2020 2:31 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83762126
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 64 ہزار 843 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق اب تک ملک میں مجموعی طور پر 87 ہزار 26 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں 64 ہزار 843 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی محکمہ صحت کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ "کیانوش جہانپور" نے ملک میں کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 1030 نئے مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں اور نئے مبتلا ہونے والوں سے اب تک مجموعی طور پر ملک کے اندر 87 ہزار 26 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بڑی افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک میں کوویڈ- 19 سے متاثرہ 90 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور کرونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 481 تک پہنچ چکی ہے۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 64 ہزار 843 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 3 ہزار 105 افراد کی نازک صورتحال ہے جو ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ اب تک ملک کے اندر 389 ہزار 507 کرونا وائرس ٹسٹ کیے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ملک میں کوویڈ- 19 کے پھیلاؤ کی کمی ہوتی جار رہی ہے تا ہم عوام کیجانب سے غیر ضروری نقل و حمل کی کمی اور ساتھ ہی حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے سے ہم بہت جلد اس بحران پر قابو پا سکیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha