ایرانی صوبے گلستان سے 53 ہزار ٹن زرعی مصنوعات کی برآمدات

گرگان، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے شمالی صوبے گلستان میں گزشتہ سال کے دوران، 53 ہزار ٹن مختلف قسم زرعی مصنوعات کی برآمدات ہوئی جن کی مالیات کی شرح 52 ملین 796 ہزار ڈالر ہے۔

ان خیالات کا اظہار خاتون نائب ایرانی وزیر زراعت برائے منصوبہ بندی اور معاشی امور "آمنہ جمشیدی" نے جمعرات کے روز ارنا نمانئدے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلستان سے برآمد ہونے والی زرعی مصنوعات زیادہ تر مویشی، مرغی ، ڈیری مصنوعات، خوراک، زرعی مشینری، ماہی گیری، زراعت اور باغبانی کے شعبوں پر مشتمل ہیں۔

جمشیدی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، صوبے گلستان کی زرعی برآمدات وزن کے لحاظ سے صوبے کی کل برآمدات کا 17 فیصد اور مالیت کے لحاظ سے 46 فیصد کے حصے کو شامل تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران صوبے گلستان میں 303 ہزار ٹن نان آئل مصنوعات کی برآمدات ہوئی ہیں جن کی مالیت کی شرح 114 ملین ڈالر ہے۔

انہوں نے گزشتہ دوسال کے مقابلے میں اس صوبے کی برآمدات میں کمی کی وجہ کو پابندیوں کو کرونا وائرس کا پھیلاؤ قرار دے دیا اور کہا کہ گزشتہ دو سال پہلے گلستان سے 251 ملین ڈالر کی مالیت پر مشتمل مصنوعات کی برآمدات ہوئی جن میں سے 72 ملین ڈالر کا حصہ زرعی مصنوعات کی برآمدات سے متعلق تھا۔

واضح رہے کہ صوبے گلستان کی معیشت بنیادی طور پر زراعت پر مبنی ہے اور ملک میں 15 زرعی مصنوعات کی پیداوار میں پہلے سے چھٹے نمبر پر ہے۔

گلستان 20 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس صوبے کی دنیا میں 13 میں سے 7 آب و ہوا موجود ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha