23 اپریل، 2020 12:05 PM
Journalist ID: 1917
News Code: 83761875
0 Persons
نئے سپرائز آنے والے ہیں: ایڈمیرل شمخانی

تہران، ارنا- ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ پابندیاں، دھمکیاں اور سیاسی رشوت، اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم کو قومی مفادات اور قانونی حقوق کے تحفظ کیلئے سست نہیں کرسکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ایڈمیرل "علی شمخانی" نے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال سے لے کر خلا تک ایرانی عوام کی سلامتی اور بہبود کیلئے طاقت کی مسلسل پیداوار اور جدید ترین علم کا استعمال جاری رہے گا۔

شمخانی نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سپرائز آنے والے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha