صوبے فارس کے جنوبی علاقوں میں قومی منصوبوں کا صدر روحانی کی ہدایت سے نفاذ کیا گیا

شیراز، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مملکت نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے صوبے فارس کے جنوبی علاقے لامرد میں واقع چار صنعتی، بنیادی ڈھانچے، کھیل، طبی اور ائیرپورٹ سے متعلق قومی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق، صوبے فارس میں 2015ء کے مئی مہینے کے دوران طے پانے والے منصوبوں کا آج بروز جمعرات کو صدر روحانی کی ہدایت سے نفاذ کیا گیا ہے جن میں سے ایلومینیم انڈسٹریز کمپلیکس کا پہلا فیز، 124 بستروں پر مشتمل "حاج محمود حاج حیدر" نامی ہسپتال، "شہید قاسم سلیمانی" کے نام کے تحت بنائے گئے سپورٹ سٹڈیم اور علاقے لامرد کے نیا ائیرپورٹ ٹرمینل کا نام لیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ علاقے لامرد صوبے فارس میں واقع شہر شیراز کے 365 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha