عراقچی کا بین الاقوامی برادری سے ایران مخالف امریکی پابندیوں کیخلاف مقابلے کرنے کا مطالبہ

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے بین الاقوامی برادری کیجانب سے ایران مخالف یکطرفہ اور غیر قانونی امریکی پابندیوں کیخلاف مقابلہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نارویجین محکمہ خارجہ کے قائم مقام "تورہ ہاترم" نے بدھ کے روز "سید عباس عراقچی" سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اس موقع پر دونوں فریقین نے باہمی تعلقات سمیت، کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیوں پر بات چیت کی۔

در این اثنا عراقچی نے دنیا میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذکر کرتے ہوئے اس وبا پر قابو پانے کیلئے تمام ممالک کے درمیان تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس مشکل صورتحال کے دوران، ایران مخالف امریکی پابندیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی برداری سے ان غیر قانونی اور غیرانسانی پابندیوں کیخلاف مقابلہ کرنے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ دونوں فریقین نے اوسلو میں ایران اور ناروے کے درمیان سیاسی مذاکرات کے آئندہ اجلاس، علاقائی مسائل بشمول ہرمز امن منصوبے، افغان امن عمل، عراق کی تازہ ترین تبدیلیوں اور یمن میں انسانہ دوستانہ امداد کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر نارویجین عہدیدار نے کرونا وائرس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے ایرانی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ملک کی کثیرالجہتی عالمی پالیسی اور لوگوں کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی اداروں کو مدد دینے کے ساتھ ساتھ خلیج فارس اور مغربی ایشیاء میں سلامتی اور استحکام سے متعلق ایران کیساتھ  مشاورت کے تسلسل پر زور دیا۔

انہوں نے کرونا وائرس کے بحران کے اختتام کے بعد نائب ایرانی وزیر خارجہ کو دورہ ناروے کی باضابطہ دعوت دی جس کا عراقچی نے خیر مقدم کیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha