22 اپریل، 2020 2:51 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83760976
0 Persons
ایران میں کرونا وائرس سے متاثرہ 63،113 افراد صحت یاب

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ صحت کے مطابق، اب تک ملک کے اندر مجموعی طور پر کرونا وائرس کے 63،113 افراد علاج ہوگئے ہیں اور 85،996 افراد کو کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جن میں سے 5،391 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار "کیانوش جہانپور" نے بدھ کے روز ملک میں کرونا وائرس کی وجہ سے رونما ہونے والی صورتحال سے متعلق رپورٹ دیتے ہوئے کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ روز کے دوپہر سے اب تک ملک میں کرونا وائرس سے متاثرہ 1194 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر ملک میں 85،996 افراد کرونا وائرش کا شکار ہوگئے ہیں۔
جہانپور کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے اب تک کرونا وائرس سے متاثر63،113 افراد صحت یاب ہوگئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کا شکار94 افراد کا انتقال ہوگئے ہیں اور اب تک مجموعی طور پر کرونا وائرس سے متاثرہ ہلاکتوں کی تعداد 5391 تک پہنچ چکی ہے۔
ایرانی محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ کرونا وائرس سے متاثرہ 3311 افراد بھی ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
جہانپور نے عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی صحت کی صورتحال سے آگاہ ہونے کیلئے محکمہ صحت کی ویب سائٹ   salamat.gov.ir  کا ملاحظہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 377،396 کوویڈ 19 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha