22 اپریل، 2020 12:05 PM
Journalist ID: 2392
News Code: 83760559
0 Persons
فرانس کی تشخیصی کٹس کی کھیپ ایران پہنچ گئی

ارومیہ، ارنا – فرانس سے کرونا وائرس ٹیسٹ کی کٹس کی کھیپ سرحدی علاقے "ساری سو" سے ایران پہنچ گئی جس کا حجم 6 ٹن ہے۔

یہ بات ایرانی صوبے آذربائیجان غربی کے سرحدی علاقے بازرگان کے کسٹم کے منیجر ڈائریکٹر "صادق نامدار" نے بدھ کے روز ارنا نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ادویات کی تیسری کھیپ ہے جو ایران اور ترکی کے بارڈر منیجرز کے اتفاق کے تحت ، ماکو میں "ساریےسو" سرحدی مارکیٹ کے ذریعے ملک میں داخل ہوجاتی ہے ، ملک کے میڈیکل ڈیپارٹمنٹ کے منتظمین کو مہیا کی جائے۔
نامدار نے کہا کہ اس کھیپ کو 38 پیلٹ والے ٹرک میں درآمد کیا گیا تھا جس کا حجم 6 ٹن اور اس کی مالی شرح 443 ہزار و 685 یورو تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم سرحدی مارکیٹ "ساری سو" کے ذریعہ ادویات کی کھیپ کی درآمدات کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیس دن سے پہلے جرمنی سے ایران کی پہلی ادویات کی کھیپ کو ملک میں داخل کیا گيا جس کا حجم 26 ٹن تھا۔
تفصیلات کے مطابق، ایرانی مغربی علاقے ماکو کے قریب  "ساری سو" بازار ایک سرحدی منڈی ہے جو ترکی کے صوبے آغری کے شہر دوغوبایزید اور ماکو کے درمیان واقع ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha